Time 08 مارچ ، 2021
انٹرٹینمنٹ

’اپنے جسم سے نفرت کرتی تھیں کیونکہ میرا وزن ایک ’قومی مسئلہ‘ بن گیا تھا‘

فائل:فوٹو

بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ ایک ایسا وقت بھی تھا جب وہ اپنے جسم سے نفرت کرتی تھیں کیونکہ ان کا وزن ایک ’قومی مسئلہ‘ بن گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ودیا بالن نے کہا کہ میں اب اس بات پر حیران نہیں ہوتی کہ لوگ آپ کے بالوں کی لمبائی، بازو کی موٹائی یا  قد کے بارے میں کیا کہتے ہیں کیونکہ اب مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اداکارہ نے کہا کہ میرا وزن ایک قومی مسئلہ بن گیا تھا، میں ہمیشہ سے ایک موٹی لڑکی رہی ہوں اور میں یہ نہیں کہوں گی کہ اب میں اس اسٹیج پر ہوں کہ میرا وزن اب میرے لیے پریشانی کا باعث نہیں بنتا لیکن میں اب ایک طویل سفر طے کرچکی ہوں۔

ودیا بالن کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی پوری زندگی ہارمونز کے مسائل کا سامنا رہا ہے، کئی عرصے میں نے اپنے جسم سے نفرت کی، سوچتی تھی کہ میرا جسم مجھے دھوکہ دے رہا ہے، میں اچھا دکھنے کے لیے دباؤ کا شکار تھی لیکن میں موٹی تھی لہٰذا غصے اور مایوسی میں مبتلا تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ساری زندگی خود کو مسترد کیا، مجھے خود کو قبول کرنے کے لیے بے حد محنت کرنا پڑی اور اب تک میں مکمل طور پر خود کو قبول نہیں کرپائی ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے جو کیا اس سے گزرنا میرے لیے اہم تھا، چونکہ میرا فلمی بیک گراؤنڈ نہیں اس لیے مجھے بتانے والا کوئی نہیں تھا کہ یہ مشکلات آخری نہیں ہیں۔

مزید خبریں :