پاکستان

جسٹس (ر) عظمت کو سپریم کورٹ کے جج کے برابر تنخواہ اور مراعات دینے کی سمری کابینہ کو ارسال

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کو تنخواہ اور مراعات کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کو سپریم کورٹ کے جج کے برابر تنخواہ اور مراعات دی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کل جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کی تنخواہ اور مراعات کی منظوری دے گی۔

پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے تحت کمیشن 29 جنوری کوبنایا گیا تھا۔

مزید خبریں :