دنیا
Time 09 مارچ ، 2021

وائٹ ہاؤس ہیری اور میگھن کے انٹرویو کا معترف

فائل:فوٹو

وائٹ ہاؤس نے برطانوی شاہی بہو میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کےانٹرویوکی تعریف کرتےہوئے شاہی جوڑے کو نجی معاملات اور ذاتی جدوجہد پر بات کرنے پر سراہا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کا اپنی نجی زندگی اور ذہنی حالت پر بات کرنا بہت ہمت کی بات ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکا کے برطانوی شہریوں سے بہت مضبوط تعلقات ہیں اور برطانوی حکومت سے امریکا کی خصوصی پارٹنرشپ ہے جو جاری رہے گی۔

خیال رہے کہ برطانوی جوڑے نے گزشتہ رات امریکی میزبان اوپرا ونفری کو اپنے ذاتی حالات زندگی سے متعلق انٹرویو دیا تھا جس میں میگھن نے برطانوی شاہی خاندان پر الزامات کی بارش کردی۔

مزید خبریں :