دنیا
Time 09 مارچ ، 2021

ہیری اور میگھن کے حالیہ انٹرویو پر رد عمل کیلیے شاہی محل کو دباؤ کا سامنا

برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے نسل پرستی کے دعوؤں پر رد عمل کے لیے شاہی محل کو دباؤ کا سامنا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ کیا شاہی محل کو الزامات کی تحقیقات کرانی چاہیے؟ 

میڈیا کی طرف سے سوالات اٹھائے جانے کے باوجود برطانوی وزیراعظم بورس جانسن جواب دینے سے گریزکر رہے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ شاہی خاندانی معاملات پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا، ملکہ کا یکجہتی کا کردار قابل تحسین ہے۔

واضح رہےکہ برطانوی شاہی خاندان کی بہو میگھن مارکل نے ایک تہلکہ خیز انٹرویو دیا جس میں انہوں نے شاہی خاندان کے کئی راز افشا کیے ہیں۔

مزید خبریں :