Time 09 مارچ ، 2021
پاکستان

این اے 75 ڈسکہ : ضمنی انتخاب کیلیے محکمہ تعلیم کاعملہ تعینات کرنےکا فیصلہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں 18مارچ کو ہونے والے ضمنی الیکشن کی تیاریاں جاری  ہیں۔

18مارچ کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیےمحکمہ تعلیم کاعملہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق این اے 75 ضمنی الیکشن کے لیے 20پولنگ اسٹیشنوں کاعملہ تبدیل کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن نمبر348کاپریذائیڈنگ آفیسربھی تبدیل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 340پولنگ اسٹیشنوں پر19فروری کوتعینات ہونے والاعملہ ہی کام کرے گا۔

واضح رہے کہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں بدنظمی دیکھنے میں آئی تھی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ 20 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج تاخیر سے ملنے پر الیکشن کمیشن نے اس حلقے کا نتیجہ روک لیا تھا۔

مسلم لیگ (ن) نے این اے 75 کے پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کیا تھا۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے  حلقے میں 18 مارچ کو دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے۔

مزید خبریں :