جھانوی کپور کے ساتھ موجود یہ مسلمان فیملی کون ہے؟

اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’روہی’ کی اسپیشل اسکریننگ رکھی گئی جس میں بالی وڈ شخصیات سمیت کئی افراد نے شرکت کی— فوٹو: بھارتی میڈیا 

بالی وڈ اداکار ہ جھانوی کپور کی مسلمان خاندان کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’روہی’ کی اسپیشل اسکریننگ رکھی گئی جس میں بالی وڈ شخصیات سمیت کئی افراد نے شرکت کی۔ 

اس اسکریننگ کے موقع پر جھانوی نے اپنے اسسٹنٹ عظیم کو بھی فیملی کے ہمراہ دعوت دی تھی۔ 

فلم کی اسکریننگ میں عظیم اپنے بیوی اور بچوں کے ہمراہ شریک ہوئے۔

اس دوران جھانوی اپنے اسسٹنٹ کے بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں اور ان کے چند ماہ کے بچے کو گود میں اٹھا کر کھیلتی رہیں۔ 

یہی نہیں بلکہ انہوں نے اس خاندان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جبکہ وہاں موجود فوٹو گرافر اور کیمرہ مین ویڈیوز بھی بناتے رہے۔

بعد ازاں اداکارہ کی بچوں کو گود میں اٹھائے تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ جھانوی کپور کی فلم ’روہی‘ 11 مارچ کو سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں :