09 مارچ ، 2021
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کا الیکشن صادق سنجرانی ہی جیتیں گے اور ضرور جیتیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس میں کہاکہ یہ باتیں ہورہی ہیں کہ اپوزيشن کے پاس 51 اورحکومت کے پاس 48 لوگ ہیں لیکن سینیٹ کےگذشتہ الیکشن میں ن لیگ کے لوگ آزاد حیثيت میں منتخب ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مقابلہ ہے، تاریک فورسز کو شکست دینی ہے تو حکومت پورا زور لگائے گی۔