Geo News
Geo News

Time 09 مارچ ، 2021
پاکستان

شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کو دوبارہ کورونا ہوگیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی زین قریشی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

زین قریشی کا کہنا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ دوسری بار مثبت آیا ہے، ہلکا بخار اور سر درد ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ کورونا کی تیسری لہر سنجیدگی کی متقاضی ہے۔

خیال رہے کہ زین قریشی نے گزشتہ دنوں ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت کی تھی اور وہ حکومت کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں حفیظ شیخ کے پولنگ ایجنٹ بھی تھے۔