Time 10 مارچ ، 2021
انٹرٹینمنٹ

شادی کے فوٹو شوٹ میں شیر کے بچے کا استعمال، صارفین آگ بگولہ

—اسکرین گریب

آج کل شادی کی تقاریب میں انوکھی چیزیں ہی سامنے آ رہی ہیں اور  ہر کوئی ایک دوسرے سے کچھ منفرد کرنے کی تگ و دو میں ہے۔

حال ہی میں ایک فوٹوگرافر کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر متعدد اسٹوریز شیئر کی گئیں جو دیکھتے دیکھتے ہی وائرل ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے شادی کے فوٹو شوٹ میں دولہا دُلہن کے ساتھ ایک شیر کا بچہ بھی موجود ہے جس کا استعمال فوٹو شوٹ کے لیے کیا جا رہا ہے۔

اس معاملے پر ٹوئٹر پر سیو دی وائلڈ نامی اکاؤنٹ سے پنجاب والڈ لائف کو  توجہ دلاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  ’کیا آپ کا اجازت نامہ ایک شیر کے بچے کو شادی کی تقاریب کے لیے کرائے پر دینے کی اجازت دیتا ہے؟‘۔

صارف نے کہا کہ ’اس بیچارے شیر کے بچے کو دیکھیں جسے تقریب میں ایک پروپ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’یہ اسٹوڈیو لاہور میں ہے جہاں اس شیر کے بچے کو قید کیا ہوا ہے، براہ کرم اسے بچائیں‘۔

عمّارہ نامی صارف پنجاب وائلڈ لائف کو توجہ دلاتے ہوئے کہتی ہیں کہ ‘جانورو ں کے ساتھ اس زیادتی کو روکا جائے‘۔  

ڈاکٹر آصف علی  خان نے کہا کہ ’ریاست کہاں ہے، کہاں ہے قانون، غیر فعال حکام کو کیا اس سے زیادہ کسی ثبوت کی ضرورت ہے؟‘۔

عیسیٰ خان نے اسے ایک ظلم قرار دیا۔

مزید خبریں :