بالی وڈ اداکار کمال راشد خان مشکل میں پھنس گئے

بالی وڈ کے نامور فلمساز نکھل دیویدی انہیں عدالت لے گئے ہیں— فوٹو:فائل 

بالی وڈ اداکارکمال راشد خان کو  عدالت نے پروڈیوسر نکھل دیویدی اور ان کی کمپنی کے خلاف ٹوئٹس کرنے سے روک دیا۔

کمال راشد خان فلم کے ریویوز اور فلموں کے حوالے سے پیش گوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں جبکہ وہ اپنے یو ٹیوب چینل پر کئی اداکاروں پر سنگین نوعیت کے الزامات بھی لگا چکے ہیں۔

ان کے الزامات کی بعض اداکار سختی سے تردید کرتے آئے ہیں تاہم اب بالی وڈ کے نامور فلمساز نکھل دیویدی انہیں ایسے ہی سنگین الزامات لگانے پر عدالت لے گئے ہیں۔

کمال راشد خان نے گزشتہ سال ستمبر میں کچھ ٹوئٹس اور اپنے پروگرام میں الزامات لگائے تھے جس پر فلمساز نے عدالت کا دروازہ کھٹکٹایا ہے۔

ممبئی ہائیکورٹ نے کمال راشد خان کو فلم پروڈیوسر اور ان کی کمپنی کے خلاف کسی بھی قسم کی ٹوئٹس اور تبصروں سے روک دیا ہے۔

خیال رہے کہ نکھل دیویدی نے کئی سپر ہٹ فلموں کے پروڈیوسر رہے ہیں جن میں ‘ویرے دی ویڈنگ’ اور ‘دبنگ تھری’ شامل ہیں۔

نکھل سے قبل کمال راشد خان کے خلاف اداکار عامر خان اور وکرم بھٹ بھی عدالتی کارروائی کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :