دنیا
Time 10 مارچ ، 2021

ممنوعہ مواد نہ ہٹانے پر روس نے ٹوئٹر کی رفتار سست کردی

روسی سرکاری کمیونیکیشن ریگولیٹر کا کہناہے ممنوعہ مواد ویب سائٹ سے نہ ہٹانے پر ٹوئٹرکااستعمال محدودکرنےکیلئےاس کی رفتار کم کررہےہیں— فوٹو: فائل

روس نے ممنوعہ موادویب سائٹ سے نہ ہٹانے پر ٹوئٹر پرجزوی پابندی عائد کردی۔

روسی سرکاری کمیونیکیشن ریگولیٹر کا کہناہے ممنوعہ مواد ویب سائٹ سے نہ ہٹانے پر ٹوئٹرکااستعمال محدودکرنےکیلئےاس کی رفتار کم کررہےہیں۔

ممنوعہ،غیرقانونی مواد کی موجودگی تک ٹوئٹرکی رفتار  کم رہےگی، ٹوئٹرپرممنوعہ موادپرمشتمل 3ہزارسےزائدپوسٹس موجودہیں، ٹوئٹرممنوعہ مواد پرمشتمل پوسٹس ہٹانےمیں ناکام رہاتومکمل پابندی عائدکردیں گے۔

روسی صدارتی محل کریملن نے ردعمل میں کہاہے کہ روس سوشل میڈیا پر پابندی نہیں چاہتا، تاہم سوشل میڈیاکی کمپنیاں بھی روسی قوانین پر عمل کریں۔

مزید خبریں :