Time 10 مارچ ، 2021
دنیا

افغان امن عمل سے متعلق اہم اجلاس روس میں ہوگا

ماسکو اجلاس میں چین، امریکا اور پاکستان کے مندوبین بھی شریک ہوں گے، ذرائع— فوٹو:فائل 

افغان مفاہمتی کونسل کے ترجمان فریدو ن خوازون نے کہا ہے کہ افغان امن عمل سے متعلق  اہم اجلاس 18 مارچ کو روس میں ہوگا۔

افغان مفاہمتی کونسل کےترجمان فریدو ن خوازون کا کہناہے کہ ماسکواجلاس میں افغان صدراشرف غنی، چیئرمین قومی مفاہمتی ہائی کونسل، غیرملکی مندوبین اور طالبان نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ماسکو اجلاس میں افغان امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کیاجائےگا جبکہ افغان امن عمل میں روس کا اہم کردار ہے۔

دوسری جانب افغان میڈیا نے ذرائع کےحوالےسےرپورٹ کیاہے کہ ماسکو اجلاس میں چین، امریکا اور پاکستان کےمندوبین بھی شریک ہوں گے۔

روسی وزارت خارجہ نے بھی ماسکو اجلاس کی تصدیق کردی ہے۔

مزید خبریں :