10 مارچ ، 2021
کراچی میں جاری 13 ویں قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں ہائی لینڈرز ویمن فٹبال کلب اور دیا ویمن فٹبال کلب نے حریف ٹیموں کو آوٹ کلاس کردیا جبکہ دفاعی چیمپئن آرمی کی ٹیم جافا کیخلاف صرف تین گولز کرسکی۔
چیمپئن شپ کے دوسرے روز صبح دن کے سیشن میں گولز کی برسات ہوئی مگر صبح کے سیشن میں ٹیمز حریف پر زیادہ اٹیک نہ کرسکیں۔
کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم پرگروپ سی میں شامل دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی کی ٹیم نے جافا کلب کو 0-3 سے زیر کیا جبکہ فاتح ٹیم کی صوائبہ سرفراز نے دو جبکہ ہاجرہ خان نے ایک گول اسکور کیا۔
کے پی ٹی گراؤنڈ پر ریاض کامل ویمن ایف سی اور ایف سی کراچی کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر رہا جبکہ ایف سی کراچی کی وانیہ نے چوتھے منٹ میں گول کیا جس کو 15 منٹ بعد اریبہ نے برابر کردیا اور پھر کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔
دن کے سیشن میں گروپ ڈی کے میچز ہوئے، کے پی ٹی گراؤنڈ پر ہونے والے میچ میں ہائی لینڈرز ویمن فٹبال کلب نے نواں شہر کلب کو 16 گولز سے ہرادیا۔
فاتح ٹیم کی نزالیہ نے 6 گولز کیے جبکہ اسمارا حبیب نے 4، کافیہ کریم نے 3 جبکہ ابیہا حیدر نے 2 گولز کیے۔
کے ایم سی گراؤنڈ پر دیا ویمن فٹبال کلب نے محسن گیلانی کلب کو 13 گولز سے ہرادیا، زنیرہ نے 5 گولز کیے۔ مریم زہری، شمائلہ اور امیرہ نے 2، 2 گول کیے۔