10 مارچ ، 2021
پشین میں ایرانی پیٹرول پر رشوت لینے کے الزام میں 11 لیویز اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر پشین کا کہنا ہے کہ پشین کی تحصیل سرانان کے11 لیویز اہلکار رشوت لینےکےالزام میں معطل ہوئے ہیں، معطل اہلکاروں پر ایرانی پیٹرول لےجانےوالی گاڑیوں سےرشوت لینےکاالزام ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرحرمزئی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ،کمیٹی 7یوم میں اپنی رپورٹ مرتب کرکے پیش کریگی۔