Time 11 مارچ ، 2021
پاکستان

کورونا: ملک میں مزید 53 اموات، مثبت کیسز کی شرح 5.3 فیصد تک جا پہنچی

ملک میں کورونا سے مزید 53 افراد ہلاک ہوگئے اور 2258 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42164 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2258 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 53 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13377 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 97497 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 17627 ہے، ملک میں مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ تین فیصد رہی۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1276 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 566492 ہو گئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 260406 ہوگئی ہے جب کہ 4448 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 180944 ہے اور 5662 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19157 اور ہلاکتیں 202 ہوچکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 74722 اور 2129 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 10730 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 316 افراد انتقال کر گئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4959 اور 104 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 46579 ہے اور اب تک 516 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

مزید خبریں :