Time 11 مارچ ، 2021
پاکستان

’سینیٹ الیکشن مذاق بن کر رہ گئے، الزامات در الزامات میں حقیقت دھند میں کھو گئی‘

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن مذاق بن کر رہ گئے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الزامات در الزامات سے حقیقت دھند میں کھو گئی ہے، اپوزیشن اور حکومت کو مل بیٹھ کر سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار میں تبدیلی پر بات کرنی چاہیے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کا فیصلہ چار پانچ آزاد ارکان پر ہو گا، حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی آزاد امیدواروں پر زور لگائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کو وزیراعظم کا اعتماد حاصل ہے، وہ جب تک مناسب سمجھیں گے بزدار کو وزیراعلیٰ رکھیں گے۔

مزید خبریں :