والدہ میری جلد شادی کیلیے رضامند نہیں تھیں: صنم جنگ

فائل:فوٹو

پاکستانی اداکارہ و میزبان صنم جنگ کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ میری قسام سے جلد شادی کے لیے رضامند نہیں تھیں۔

اداکارہ صنم جنگ نجی ٹی وی کے شو میں جلوہ گر ہوئیں اور اپنے اور شوہر قسام کے رشتے سے متعلق انکشافات کیے۔

صنم جنگ نے قسام جعفری کے پروپوزل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قسام سے رشتہ مارننگ شو شروع کرنے سے قبل طے ہوا، جب قسام سے منگنی ہوئی تو اس وقت  صرف اداکاری کیا کرتی تھی اور قسام امریکا میں پڑھ رہے تھے۔

فائل:فوٹو

صنم جنگ نے بتایا کہ قسام سے رشتے کے وقت ابو قسام کی مکمل حمایت میں تھے لیکن امی چاہتی تھیں کہ قسام اور مجھے تھوڑا وقت دیا جائے تاکہ ہم اپنی زندگی میں سیٹ ہوجائیں، وہ اتنی جلدی شادی کے حق میں نہیں تھیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے والدہ کو منایا اور انہیں بتایا کہ اور کتنی دیر کریں گے، شادی کرلینی چاہیے کیونکہ قسام میرے لیے امریکا سے اپنا کام اور سب چھوڑ کر پاکستان آئے تھے اور  وہ امریکا میں باقاعدہ جاب کررہے تھے، اس حوالے سے  والد نے بھی والدہ کو سمجھایا۔

صنم جنگ نے لڑکیوں کے پروپوزل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  والدین کو اپنی بیٹیوں کو یہ حق دینا چاہیے کہ کیاوہ چاہتی ہیں، کسی بھی لڑکے کے گھر والے ان کو دیکھنے گھر آئیں، کیا کسی لڑکے کو جاننے کے بعد کوئی لڑکی کسی لڑکے یا اس کے گھر والوں سے ملنا چاہتی ہے؟

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے بھی میرے والدین کی جانب سے پہلی بار یہ حق نہیں دیا گیا اور جب مجھے مسترد کیا گیا تو امی بھی میرا مذاق اڑاتی تھیں۔

مزید خبریں :