Time 11 مارچ ، 2021
دنیا

دنیا کی سب سے مہنگی بریانی کہاں اور کتنے میں ملتی ہے؟

بریانی کھانے کے شوقین حضرات پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود ہیں اور اگر بریانی اچھی ملتی ہو تو لوگ اسے کھانے کے لیے پیسوں کی پرواہ بھی نہیں کرتے۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کی سب سے مہنگی بریانی کہاں ملتی ہے اور اس کی قیمت کیا ہے؟

اگر نہیں معلوم تو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ہم آپ کو آج اس بریانی کی قیمت اور اس کی خصوصیات کے بارے بتائیں گے۔

تو جناب دنیا کی سب سے مہنگی بریانی متحدہ عرب امارات میں دستیاب ہے جس میں 23 قیراط سونا بھی استعمال ہوتا ہے اور اس بریانی کو رائل گولڈ بریانی کا نام دیا گیا ہے۔

دنیا کی مہنگی ترین بریانی فراہم کرنے والے ریسٹورینٹ کے مینیجر رابن پنٹو کا کہنا ہے کہ اس بریانی کو ہم نے رائل گولڈ بریانی کا نام اس لیے دیا ہے کیونکہ اس پر 23 قیراط سونے کا ورق چڑھا ہوا ہے، اس میں ہم آپ کو کشمیری ران سیخ کباب، لیمپ چاپس، راجپوتانہ مرغ سولا اور چکن ملائی روسٹ فراہم کرتے ہیں جسے آپ بادامی گریبی کے ساتھ مزے لیکر کھا سکتے ہیں۔

ہوٹل مینیجر کا کہنا ہے کہ ہم آرڈر لینے کے ٹھیک 25 منٹ بعد رائل گولڈ بریانی صارف کی میز پر پہنچا دیتے ہیں۔

مزید خبریں :