11 مارچ ، 2021
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے ن لیگ کے سینیٹرز کو فون کالز آرہی ہیں۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمار ے سینیٹرز کو کہا جارہا ہے کہ وہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے امیدوار کو ووٹ نہ دیں ۔
مریم نواز نے دعویٰ کیا ہےکہ ن لیگ کے بعض سینیٹرز نے یہ ٹیلی فون کالز ریکارڈ کرلی ہیں۔