پاکستان

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا بزدار پر اعتماد، پی ڈی ایم کو مارچ کی اجازت دینے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کااجلاس ہوا جس میں کورکمیٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کا اظہار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار ہی وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے، تاہم کور کمیٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب میں انتظامی بنیادوں پر تبدیلیاں ضروری ہیں۔

اجلاس میں چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےانتخاب پر بھی گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی کامیاب ہوں گے، ہمارے سینیٹرز سے اب بھی رابطے کیےجارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  صادق سنجرانی نے3 سال بہترین طریقےسےایوان چلایا ہے۔

اجلاس میں پاکستان ڈیمو کریٹک  موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لانگ مارچ پر بھی گفتگو کی گئی۔

کورکمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ڈی ایم کولانگ مارچ کی اجازت دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج کی اجازت دیں گے، قانون ہاتھ میں لیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

مزید خبریں :