Time 12 مارچ ، 2021
پاکستان

پاکستان: کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.5 تک پہنچ گئی، مزید 54 ہلاکتیں

ملک میں کورونا سے مزید 54 افراد ہلاک ہوگئے اور 2703 نئے کیسز  بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41133  ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2701 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 54 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13430 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 6 لاکھ 198 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 18703 ہے، ملک میں کورونا کے مثبت کی شرح 6.5 ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1573 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 68065 ہو گئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 260661 ہوگئی ہے جب کہ 4452 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 182576 ہے اور 5698 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19171 اور ہلاکتیں 202 ہوچکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 75052 اور 2138 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 10816 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 317 افراد انتقال کر گئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4959 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 46963 ہے اور اب تک 520 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

مزید خبریں :