دنیا
Time 13 مارچ ، 2021

سعودی فوجی اتحاد نے حوثی باغیوں کا فضائی دفاعی نظام تباہ کر دیا

فوٹو: سوشل میڈیا

سعودی فوجی اتحاد نے یمن میں حوثی باغیوں کا میزائل شکن فضائی دفاعی نظام تباہ کر دیا۔

سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل ترکی المالکی نے حوثی باغیوں کا دفاعی فضائی نظام تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ یمنی فوج کی جانب سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں حوثیوں کے بارود بردار ڈرون کو تباہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

عرب فوجی اتحاد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں کا میزائل شکن فضائی دفاعی نظام غیر ملکی ماہرین چلا رہے تھے۔

اس سے قبل یمنی فوج نے ایک اور بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ حوثیوں کے گڑھ صعدہ میں بھی حوثیوں کا بارود بردار ڈرون تباہ کیا گیا جس سے انہیں بھاری جانی نقصان ہوا۔

مزید خبریں :