13 مارچ ، 2021
کراچی میں13 ویں قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ کے مقابلے جاری ہیں جبکہ ٹورنامنٹ کے چوتھے روز 47 گولز ہوگئے۔
قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن آرمی نے حاجرہ خان اور صوابیہ سرفراز کی ہیٹ ٹرک کی بدولت ینگ رائزنگ اسٹارز کو 0-15 سے شکست دی۔
کے پی ٹی گراؤنڈ پر ہونے والے اس میچ میں آرمی کی علیزہ صابر اور رامین فرید نے بھی 2، 2 گول اسکور کیے جبکہ ایک اور میچ میں جافا کلب کی سارہ عبد المجید نے 5 گول اسکور کیے اور اپنی ٹیم کو کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم پر ایف سی کراچی کے خلاف 1-8 سے فتح دلادی۔
گروپ ڈی میں دیا ویمنز فٹبال کلب نے ایم یو کے فٹبال کلب کے خلاف 0-15 سے کامیابی حاصل کی، شمائلہ اور مریم نے فاتح ٹیم کیلئے 4، 4 گول اسکور کیے جبکہ رابعہ جاوید نے 3، زنیرہ شاہ نے 2 بار گیند کو جال کی راہ دکھائی۔
کے ایم سی گراؤنڈ پر ہائی لینڈرز نے محسن گیلانی ویمنز فٹبال کلب کو 8 گولز سے شکست دی، ہائی لینڈرز کی نزالیہ نے 5، اسمارہ نے 2 اور فریحہ نے ایک گول اسکور کیا۔