13 مارچ ، 2021
پشاور کی مقامی عدالت نے 7 سال کی بچی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت سنادی۔
پشاور کی چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے سزائے موت کا فیصلہ سنایا اور مجرم سعید کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی۔
عدالت نے مجرم پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ خیال رہے کہ مجرم سعید نے 2019 میں معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔