Time 13 مارچ ، 2021
پاکستان

جاویدلطیف کے بیان پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا ردعمل سامنے آگیا

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ میاں جاوید لطیف نے پاکستان کے خلاف بات کی،اقتدار کے لیے یہ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں— فوٹو: فائل

کراچی : ن لیگ کے رہنما میاں جاویدلطیف کے بیان پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ میاں جاوید لطیف نے پاکستان کے خلاف بات کی،اقتدار کے لیے  یہ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، پاکستان کے لیے غلط بات برداشت نہیں کرسکتے ۔

گورنرسندھ نے کہا کہ پاکستان میں غداروں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی جاوید لطیف سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :