15 مارچ ، 2021
دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے جب کہ پاکستان میں ابھی صرف میڈیکل ورکرز اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
حال ہی میں پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی اداکارہ ارمینا رانا خان نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی ہے۔
اداکارہ نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہیں کورونا کی ویکسین لگائی گئی ہے۔
اس ویڈیو کے کیپشن میں ارمینا نے بتایا کہ ’میں نے ویکسین لگوالی ہے اور میں ویکسین لگوانے کے بعد کے تجربے اور اس کے عمل کے بارے میں بات کروں گی‘۔
ارمینا نے کہا کہ ’ایک بات ہے جو میں آپ سب سے کہوں گی کہ جس چیز کی آپ کو پیشکش کی گئی ہو اسے اِسی وقت اپنا لیں، اس وقت میں بہت راحت اور شکرگزار محسوس کر رہی ہوں‘۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ ریما نے بھی کورونا وائرس کی ویکسین لگوائی تھی۔