راک اسٹار علی ظفر کا نیا البم ’حُسن‘ کب ریلیز ہو گا؟

فوٹو: فائل 

پاکستان سمیت سرحد پار بھی مقبولیت حاصل کرنے والے پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے اپنے چاہنے والوں کو نئے البم ’حُسن‘ کے حوالے سے بتایا ہے۔

علی ظفر نے ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن کیا جس میں ان سے بے شمار سوالات پوچھے گئے۔

علی ظفر سے ان کے ایک مداح نے پوچھا کہ کیا آپ نے دوبارہ البم جاری کرنے کے حوالے سے سوچا ہے؟ آپ کو اپنا البم جاری کیے ہوئے کافی وقت ہو گیا ہے۔

اس مداح کے سوال کے جواب میں علی ظفر نے کہا کہ ’ہاں میرا نیا البم حُسن اِسی سال آنے والا ہے‘، تاہم گلوکار نے البم کے حوالے سے دیگر تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

دوسری جانب زینب منیر نامی صارف نے گلوکار سے سوال کیا کہ ان دنوں آپ نے کیا سیکھا؟

سوال کے جواب میں علی ظفر نے بتایا کہ انہوں نے صبر کرنا سیکھا۔

علاوہ ازیں ایک اور صارف نے گلوکار کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟

شادی کی پیشکش کے جواب میں علی ظفر کہتے ہیں کہ ’یار یہ تھوڑا مشکل ہو جائے گا، امید کرتا ہوں کہ آپ سمجھ رہی ہوں گی‘۔

مزید خبریں :