15 مارچ ، 2021
بالی وڈ کے نامور اداکار گووندا نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری کے کچھ لوگوں نے ان کے خلاف سازش کی اور اسی سازش کے تحت انہیں جان بوجھ کر سائیڈلائن کیا گیا جس کا نتیجہ اداکار کو مالی نقصان کی صورت برداشت کرنا پڑا۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں گووندا کا کہنا تھا کہ آپ مجھے کبھی بھی دوسروں سے متعلق بات کرتے نہیں دیکھیں گے لیکن اس کے برعکس اکثر لوگ میرے خلاف بات کرتے ہیں۔
گووندا کا کہنا تھا کہ میں ہر ایک کی عزت کرتا ہوں اور ان کے لگائے گئے سرمائے کی قدر کرتا ہوں۔
اداکار کے مطابق پچھلے 14 سے 15 سالوں کے دوران انہوں نے انڈسٹری میں سرمایہ کاری کی اور 16 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان اٹھایا۔ ' گووندا کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں نے بھی میرے ساتھ برا سلوک کیا میری فلموں کو تھیٹر نہیں ملا کیونکہ وہ میرے کیریئر کو برباد کرنا چاہتے تھے جو کہ نہیں ہوپایا۔'
گووندا نے دوران انٹرویو بالی وڈ میں اپنے کے خلاف کی جانے والی سازش پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ اپنے بھی پرائے ہوجاتے ہیں۔