معمر شہریوں کو 'واک ان کورونا ویکسینیشن' کی سہولت دینے کا فیصلہ

60 تا 70 سالہ شہریوں کی کورونا ویکسینیشن معمول کے مطابق جاری رہے گی۔ فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے 70 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو واک ان کورونا ویکسینیشن کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں واک ان کورونا ویکسینیشن کی سہولت 16 مارچ سے دستیاب ہوگی اور  70 سال سے زائد عمر کے شہری کسی بھی ہیلتھ سینٹر سے ویکسین لگوا سکیں گے۔

ذرائع  کے مطابق واک ان کورونا ویکسینیشن کی سہولت رجسڑڈ بزرگ شہریوں کو دستیاب ہوگی جب کہ صوبوں کو واک ان ویکسینیشن کی سہولت کے لیے انتظامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 60 تا 70 سالہ شہریوں کی کورونا ویکسینیشن معمول کے مطابق جاری رہے گی۔