دنیا
Time 15 مارچ ، 2021

بھارت میں مندر سے پانی پینے پر مسلمان لڑکے پر بدترین تشدد

بھارت میں مندر سے مسلمان لڑکے کا پانی پینا جرم بن گیا۔

بھارت کی ریاست اترپردیش میں ہندوؤں کے ایک مندر میں پانی پینے پر مسلمان لڑکے کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلمان لڑکے پر تشدد کا واقعہ اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں پیش آیا جبکہ واقعے کی ویڈیو گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جس میں ایک شخص کو مسلمان لڑکے پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس نے واقعے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب مسلمان لڑکے کو انصاف دلوانے کیلئے سوشل میڈیا صارفین نے بھی آواز اٹھالی، ’سوری آصف‘ اور ’آصف وانٹ جسٹس‘ کے ہیش ٹیگ مقبول ہونے لگے۔

انسانی حقوق کے گروپ نے بھارت میں اس نوعیت کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ریاست اترپردیش میں حالیہ سالوں میں مسلمان سمیت دیگر اقلیتی گروپوں پرہندو انتہا پسندوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔


مزید خبریں :