وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں7 ارب روپےکے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں7 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔

لاہور میں وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں رمضان المبارک میں عوام کے لیے 7ارب روپےکےریلیف پیکیج کا اعلان کیا گیا ۔

 وزیر اعلیٰ کا کہناتھاکہ رمضان بازاروں میں 10 کلوآٹےکاتھیلا 300 روپےمیں ملے گا، سستے آٹے کی فراہمی کے لیے  ساڑھے 3 ارب روپے سبسڈی د ی جائے گی ، رمضان بازاروں میں گھی،چکن اورانڈے 10سے 15 روپے سستے جب کہ دال چنا،بیسن،کھجو ر اور دیگر ضروری اشیاء 2018ء کےنرخوں پرملیں گی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز کی پابندی یقینی بنائی جائےگی ، رمضان بازاروں میں زرعی فیئر پرائس شاپس بھی لگائی جائیں گی جہاں پھل اورسبزیاں 2018ء کےریٹ پر دستیاب ہوں گی۔

 وزیر اعلیٰ ٰنے سہولت بازار اتھارٹی قائم کرنے کی ہدایت بھی کی، ان کاکہنا تھاکہ عوام کو مصنوعی مہنگائی سےمستقل نجات دلائیں گے۔

مزید خبریں :