آسکرز نے 2021 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا

فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکرز 2021 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  بہترین فلم اور بہترین ہدایت کار کے ساتھ فلم Mank  کو10کیٹگریوں میں نامزد ہوکر سر فہرست ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دی فادر، بلیک پینتھر اسٹوری، میناری، نومیڈ لینڈ، پرامسنگ ینگ وومن، ساؤنڈ آف میٹل اور دی ٹرائل آف دی شکاگو سیون نے 6 کیٹگریز میں نامزدگیاں حاصل کیں۔

 نامزدگیوں کے اعلان کے بعد فلم نومیڈ لینڈ کی ہدایت کار کلوئی زاؤ اور فلم  پرامسنگ ینگ وومن کی ہدایت کارہ  ایمرالڈ فیننلڈآسکر کی تاریخ میں پہلی بار بہترین ہدایتکار کے لیے نامزد ہونے والی خواتین بن گئی ہیں۔

خیال رہے کہ آسکر زکا میلہ 25 اپریل کو پہلی بار لاس اینجلس کے یونین اسٹیشن پر ڈولبی تھیٹر ہالی ووڈ میں سجے گا۔

مزید خبریں :