پی ڈی ایم اجلاس: زرداری، نواز شریف اور فضل الرحمان کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تین بڑے نوازشریف،مولانا فضل الرحمان اورآصف زرداری پی ڈی ایم کو فعال رکھنے پرمتحرک  ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے اجلاس سے قبل پی ڈی ایم کے تین بڑوں مولانا فضل الرحمان، نوازشریف اور آصف زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ آصف زرداری نے پی ڈی ایم اجلاس کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے فریقین کو لچک دکھانے پر زور دیا۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اختلافی امور کو حل کرنے کا بہترین فورم پی ڈی ایم ہے  اور ہم پر بھاری ذمہ داری ہے ، ہمیں عوام کو مایوس نہیں کرنا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  نوازشریف نے پی ڈی ایم کو کامیاب بنانے کے لیے اتفاق رائے سے فیصلے کرنے کی رائے دی جب کہ آصف زرداری نے استعفوں سمیت تمام امور پر ایک دوسرے کا مؤقف کھلے دل سے سننے پر زور دیا اور پی ڈی ایم کوعوام کے مسائل کے حوالے سے نجات دہندہ قراردیا۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ حکمرانوں کی ناعاقبت اندیشی ملکی سیاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچارہی ہے،  پی ڈی ایم کا اتحاد حکمرانوں کے اوچھے ہتھکنڈوں کا مل کر مقابلہ کرے گا۔

سابق صدر نے مختلف نظریات کے باوجود پی ڈی ایم اتحاد کو ناگزیر قرار دیا۔

مزید خبریں :