Time 16 مارچ ، 2021
پاکستان

پی ڈی ایم اجلاس، ن لیگ اور جے یو آئی پنڈی میں دھرنے کیلئے قائل کریں گی

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہی اجلاس میں مسلم لیگ (ن) جارحانہ رویہ اپنائے گی۔

اپوزیشن اتحاد کا اہم سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جاری ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ن لیگ اور جے یو آئی لانگ مارچ کا رخ راولپنڈی کی طرف رکھنے پر قائل کرنے کی کوشش کریں گی، دھرنا صدر راولپنڈی میں کرنے کی تجویز رکھی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ تجویز دے گی کہ دھرنے کے دوران استعفے دیے جائیں، دھرنے کو تقویت دینے کیلئے استعفے ضروری ہیں

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی دھرنا اسلام آباد میں کرنے کی رائے دے گی، پیپلز پارٹی استعفوں کے بجائے عدم اعتماد کا آپشن دے گی۔

مزید خبریں :