Time 16 مارچ ، 2021
پاکستان

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی نشست پر پی پی اور ن لیگ میں اختلافات

پاکستان پیپلزپارٹی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی نشست مانگ لی ہے۔

ذرائع کے مطابق  پیپلزپارٹی کا موقف ہےکہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف پیپلزپارٹی کا ہونا چاہیے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نےسینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکے متعلق پیپلزپارٹی کےموقف کی مخالفت کردی ہے، ن لیگ کا موقف ہے کہ قائد حزب اختلاف ن لیگ سے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے ن لیگ سے سعدیہ عباسی اور اعظم نذیر تارڑ کا نام سامنےآگیا ہے جب کہ پیپلزپارٹی یوسف رضا گیلانی کو قائد حزب اختلاف بنانا چاہتی ہے۔

خیال رہے کہ 9 مارچ کو پی ڈی ایم کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت ہوا تھا جس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور اپوزیشن لیڈر کے عہدوں کے ناموں پر حتمی مشاورت کی گئی تھی۔

ترجمان پی ڈی ایم نے اعلان کیا تھاکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے جے یو آئی کے امیدوار کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہوگا۔

مزید خبریں :