Time 17 مارچ ، 2021
پاکستان

لاہور میں 2 روز قبل ہونے والا پولیس مقابلہ مشکوک ہوگیا

لاہور کے علاقے کاہنہ میں دو روز قبل ہونے والا پولیس مقابلہ مشکوک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق مارے گئے دونوں افراد کو زندہ پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا،مارے گئے دونوں افراد کی زخمی حالت کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

پولیس اہلکاروں نے دونوں افراد کے علاج کی کوشش نہیں کی، پولیس اہلکار زخمی فرد پر ایک اور فائر کرنے کا کہتے رہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ  زخمی افراد کے ہاتھ میں اسلحہ نہیں تھا۔

دوسری جانب دونوں افراد کے مرنے کے بعد جاری تصاویر میں ان کے ہاتھ میں اسلحہ موجود  تھا۔

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے متعلقہ پولیس افسران و جوانوں کو معطل کر تے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کو انکوائری کا حکم دے دیا۔

ترجمان آپریشنز ونگ کا کہنا ہے کہ واقعے کی ایف آئی آرپر پہلے ہی انویسٹی گیشن ونگ تحقیقات کر رہا ہے۔

مزید خبریں :