18 مارچ ، 2021
کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب ہاؤسنگ اسکیم میں ایک ملزم نے باپ بیٹوں کو چاقو سے حملہ کرکے زخمی کردیا جبکہ واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
بلوچ کالونی کے قریب ہاؤسنگ اسکیم میں ایک شخص کی باپ اور دو بیٹوں پر چاقو سے حملہ کی فوٹیج سامنے آئی تھی جس میں ایک نوجوان کو باپ اور بیٹوں پر چاقو کے وار کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک سیکیورٹی گارڈ بیچ بچاؤ کراتا بھی نظر آرہا ہے۔
چاقو کے وار سے باپ اور اس کے دونوں بیٹے زخمی ہوئے جس میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔
واقعے کا مقدمہ زخمی معظم خان کی مدعیت میں شارع فیصل تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمےمیں معظم خان کا کہنا ہے کہ وہ بوتیک چلاتا ہے اور گزشتہ رات گھر پر موجود تھا کہ باہر سے شور کی آوازآئی جبکہ علاقے کےرہائشی ملک نوید نے بتایا کہ ابراہیم درانی اس کے گھر کے باہر گاڑی لایا اور شورشرابہ کیا۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ میرے سمجھانے پر ابراہیم درانی نے مجھے گالیاں دیں اور چاقو سے حملہ کیا، بیچ بچاؤ کرانے والے میرے بچوں پر بھی حملہ کیاجس سے تینوں زخمی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابراہیم درانی ریٹائرڈ ائیرکموڈور کا بیٹا ہے، ابراہیم درانی اس سے پہلے اپنی بیوی پر بھی حملہ کرچکا ہے۔
ابراہیم درانی کے والد کو بیان کیلئے بلایا تھا جس کے بعد انھیں جانیں دیا جبکہ ابراہیم درانی کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔