Geo News
Geo News

Time 19 مارچ ، 2021
پاکستان

رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قلت کا خدشہ

فائل فوٹو

یوٹیلیٹی اسٹورز کے پاس چینی کا ایک ہفتے کا اسٹاک رہ گیا جس کے باعث رمضان سے پہلے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قلت کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز نے مقامی شوگر ملز سے 38 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ٹینڈر 2 روز پہلے کھولا گیا اور چینی کی کم از کم بولی 94 روپے 50 پیسے ملی جب کہ چینی ٹرانسپورٹ اور پیکنگ کے اخراجات الگ ہوں گے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز حکام کے مطابق مقامی شوگر ملز سے چینی کا فیصلہ ہنگامی بنیادوں پر کیا، مزید 40 ہزار میٹرک ٹن چینی کی مقامی شوگر ملز سے خریداری کا ٹینڈر جاری کر دیا ہے، بروقت چینی نہ خریدی گئی تو رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فراہمی مشکل ہو جائے گی۔