Time 19 مارچ ، 2021
انٹرٹینمنٹ

نیہا کا ’مرجانیا‘ دوسرے دن بھی پہلے نمبر پر

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

بھارت کی مقبول گلوکارہ نیہا ککڑ کا حال ہی میں ریلیز ہوا گانا ’مرجانیا‘1 دن بعد بھی یوٹیوب پر پہلے نمبر پر موجود ہے۔

یوٹیوب پر گانے کے ریلیز کیے جانے کے ایک دن میں ہی گانا ’مرجانیا ‘ 10 ملین سے زائد ویوز حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

انسٹاگرام پر نیہا ککڑ کی جانب سے اپنی اور شوہر گلوکار روہن پریت کی تصویر کے ساتھ گانے کی کاسٹ پر مشتمل کچھ تصاویر شیئر کی گئی ہیں ۔

انسٹاگرام پوسٹ میں نہیا ککڑ نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کا نیا گانا ’مرجانیا ‘ اب تک یوٹیوب پر نمبر ون ٹرینڈ کررہا ہے۔

گلوکارہ نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ تصاویر میں وہ افراد شامل ہیں جو اس گانے کی کامیابی کے ذمہ دار ہیں۔

خیال رہے کہ گلوکارہ نیہا ککڑ کے گانے مرجانیا میں بگ باس 14 کی فاتح روبینہ دلیک اور ان کے شوہر ابھینو شکلا نے پرفارم کیا ہے۔

مزید خبریں :