دنیا
Time 19 مارچ ، 2021

کورونا ویکسین لگوانے والوں کو ماسک پہننا چاہیے یا نہیں؟ امریکی سینیٹ میں بحث چھڑ گئی

کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے یا کورونا ویکسین لگوانے والوں کو ماسک پہننا چاہیے یا نہیں؟ امریکی سینیٹ کی کمیٹی میں متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر فاؤچی اور ری پبلکن سینیٹر رینڈ پال کے درمیان بحث چھڑ گئی۔

رینڈ پال کا کہنا تھا کیا ایسی کوئی اہم تحقیق سامنے آئی ہے کہ جس میں کورونا وائرس سے متاثرہ شخص یا ویکسین لگوانے کے بعد کوئی وائرس سے دوبارہ متاثر ہوا ہو، اسپتال میں داخل ہوا ہو یا موت واقع ہوئی ہو، ایسی کوئی تحقیق نہیں۔ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ویکسین کے بعد بھی وائرس سے کوئی متاثر ہوا ہو، درحقیقت، مجھے نہیں لگتا کہ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگنے کے بعد امریکا میں دو ہفتے بعد اسپتال میں کورونا کے مریض موجود ہوں گے۔

ڈاکٹر فاؤچی کا کہنا تھا آپ مجھے نہیں سن رہے کہ میں آپ کو مختلف قسموں کے متعلق بتا رہا ہوں، ہم کورونا وائرس کی وائلڈ قسم کے دوسرے قسموں سے مقابلے کی بات رہے ہیں۔

ری پبلکن سینیٹر رینڈ پال کا کہنا تھا اس کا کیا ثبوت ہے کہ مختلف قسموں سے متاثرہ افراد اور اسپتالوں میں ان کی شرح اور اموات موجود ہیں، ہمارے ملک میں ایسا نہیں، صفر کیس ہیں۔

ماہر متعدی امراض ڈاکٹر فاؤچی نے کہا کیونکہ ہمارے پاس کورونا وائرس کی قسم کا پھیلاؤ نہیں، ہمارے یہاں ایک قسم 117 ہے جو نمایاں ہوتی جا رہی ہے۔

رینڈ پال نے کہا کہ آپ قیاس پر مبنی پالیسی بنا رہے ہیں، اب، آپ کے پاس یہ قیاس ہے کہ آپ کو وائرس کی مختلف قسموں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لہذا آپ چاہتے ہیں کہ لوگ کچھ سالوں تک ماسک پہنیں۔ آپ کو ویکسین لگا دی گئی ہے اور آپ دکھاوے کے لیے دو ماسک پہن کر پھر رہے ہیں۔

ڈاکٹر فاؤچی نے جواب دیا نہیں جس پر رینڈ پال کا کہنا تھا آپ لوگوں کو کورونا ویکسین لگوانا چاہتے ہیں؟ لوگوں کو یہ بتانے کی بجائے کہ انھیں ماسک ہمیشہ پہننا ہو گا انھیں کوئی انعام دیں، لوگ ایسی باتیں نہیں سننا چاہتے، اس کے پیچھے کوئی سائنس نہیں ہے۔

ماہر متعدی امراض کا کہنا تھا میں ریکارڈ کے لیے یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ماسک لگانا ڈرامے بازی نہیں بلکہ ماسک لگانا تحفظ ہے۔

ری پبلکن سینیٹر کا کہنا تھا اگر آپ میں امیونٹی آ گئی ہے تو ماسک لگانا ڈرامے بازی ہے، آپ دوسروں کو راحت پہنچانے کے لیے ماسک پہنے ہوئے ہیں، آپ نے کسی سائنسی وجہ سے یہ ماسک نہیں پہنا ہوا۔

ڈاکٹر فاؤچی نے جواب دیا میں اس سے باکل بھی متفق نہیں ہوں۔

مزید خبریں :