Time 19 مارچ ، 2021
پاکستان

لاہور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 45 دکانیں اور شادی ہال سیل

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کے ضابطہ کار (ایس او پیز) کی خلاف ورزی پر  انتظامیہ کی جانب سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور میں کورونا ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر 45 دکانیں اور میرج ہال سیل کردیا گیا ہے جبکہ ملتان میں بھی 6 دکانیں سیل، تین شادی ہال اور 9 بسوں پر جرمانہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث کئی اضلاع کو ہائی رسک قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب مختلف شہروں میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :