19 مارچ ، 2021
پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کیا وجہ ہے کہ پوری بلوچستان اسمبلی ایک ہی رات میں وفاداری تبدیل کر دیتی ہے۔
کوئٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا بلوچستان کے عوام تو مجبور ہیں لیکن ریاست کو چلانے والے تو مجبور نہیں، ضمیر فروشی کا بوجھ ریاست پر ڈال دیا جاتا ہے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا بلوچستان کے غریب عوام سے ڈیل کریں، انہیں وسائل دیے جائیں اور بلوچستان کے لوگوں کو حق حکمرانی دیا جائے۔