Time 19 مارچ ، 2021
پاکستان

ملتان میں کسان اتحاد کی ٹریکٹر ریلی، 31 مارچ کو لاہور میں بھی دھرنا دینے کا اعلان

ملتان میں کسان اتحاد نے مہنگی بجلی، ڈیزل، کھاد اور زرعی اجناس کی قیمتیں کم ہونے پر ٹریکٹر مارچ کیا۔ 

ملتان میں کسان اتحاد نے این ایل سی بائی پاس پر ٹریکٹر ٹرالی مارچ کیا جو چونگی نمبر 9 اور عید گاہ روڈ خانیوال پہنچا۔

ٹیوب ویل کیلئے بجلی کے بل معاف کیے جائيں، کسانوں کا مطالبہ— فوٹو: پی پی آئی

مارچ میں سیکڑوں ٹرالیوں پر کاشت کار سوار تھے جنہوں نے جگہ جگہ رک کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جبکہ احتجاج میں شریک کاشت کاروں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

کھاد اور ڈيزل پر سبسڈی دی جائے، کسانوں کا مطالبہ— فوٹو: پی پی آئی

مظاہرین کا کہنا تھا کہ 31 مارچ کو پاکستان بھر سے کاشت کار ٹرالیوں پر لاہور پہنچیں گے اور دھرنا دے دیں گے۔

— فوٹو: پی پی آئی

مظاہرین کے مطابق موجودہ حکومت نے کسانوں کو ان کی زرعی اجناس کی قیمت ان کی لاگت سے بھی کم ادا کی ہے جبکہ ڈیزل، بجلی اور کھاد اس قدر مہنگی ہو گئی ہے کہ زرعی ملک تباہی کے دہانے پر ہے۔

کاشت کاروں نے مطالبہ کیا کہ ٹیوب ویل چلانے کیلئے بجلی کے بل معاف کیے جائیں اور بجلی، کھاد اور ڈیزل پر سبسڈی دی جائے۔ 

مزید خبریں :