Time 20 مارچ ، 2021
دنیا

ویڈیو: جو بائیڈن صدارتی طیارے کی سیڑھیوں پر کئی بار لڑکھڑا گئے

امریکی صدر جو بائیڈن صدارتی طیارے ’ائیرفورس ون‘ کی سیڑھیوں پر کئی بار لڑکھڑا گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 78 برس کے جوبائیڈن اٹلانٹا جانے کے لیے طیارے میں سوار ہو رہے تھے کہ پہلی بار لڑکھڑا کر ریلنگ پکڑ کر سنبھلے لیکن پھر دو مرتبہ اور لڑکھڑائے اور تیسری بار گھٹنوں کے بل گر پڑے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے تیسری بار گرنے کے بعد اٹھ کر سیلوٹ کیا اور طیارے کے اندر داخل ہو گئے۔

 وائٹ ہاؤس نے صدر جوبائیڈن کو 100 فیصد فٹ قرار دیتے ہوئے تیز ہواؤں کو صدر کے گرنے کی وجہ قرار دیا۔

مزید خبریں :