Time 20 مارچ ، 2021
پاکستان

وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی میں بھی کورونا کی تشخیص

وزیراعظم عمران خان کے بعد ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذلفی بخاری نے بشریٰ بی بی کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔

اپنی ٹوئٹ میں ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ اللہ پاک وزیراعظم اور خاتون اول کو شفا عطا فرمائے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد سے وہ قرنطینہ میں ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق وزیراعظم کی طبیعت بہتر ہے اور وہ ہشاش بشاش ہیں، ان میں کورونا کی علامات بہت معمولی نوعیت کی ہیں۔

مزید خبریں :