گلوکارہ آئمہ بیگ نے منگنی کر لی

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان کی معروف گلوکار ہ آئمہ بیگ نے اپنے بوائے فرینڈ اور  پاکستانی اداکار  و ماڈل شہباز  شگری سے منگنی کر لی۔

گزشتہ روز  آئمہ بیگ نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر  انگوٹھی  پہنے ہاتھ کی  تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو شہباز شگری کے ساتھ منگنی کی اطلاع دی۔

آئمہ بیگ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں شہباز شگری کوبھی ٹیگ کیا۔

آئمہ بیگ کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہی مبارکباد دی جارہی ہیں۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

واضح رہے کہ پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور  ماڈل شہباز شگری کی دوستی کے چرچے کئی عرصے سے زبان زدعام ہیں جبکہ ماڈل و  اداکار شہباز شگری گزشتہ برس انسٹاگرام پر شیئر کی گئی آئمہ بیگ کی تصویر کے کیپشن میں بھی آئمہ کے لیے ’بیٹر ہاف‘ کی اصطلاح استعمال کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ اداکار  شہباز شگری کی پہلی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تھی تاہم جون 2018 میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔

مزید خبریں :