Time 21 مارچ ، 2021
دنیا

امریکی پابندیوں کے خاتمےکے بعد ہی ایران جوہری معاہدے کی پاسداری کرےگا، خامنہ ای

امریکی صرف کاغذات میں پابندیاں ختم کرنےکا کہتے ہیں، عملی طور پر ایسا نہیں کرتے،آیت اللہ خامنہ ای،فوٹو: فائل

ایران کے سپریم لیڈر  آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہےکہ امریکی وعدے ایران کے لیے قابل بھروسہ نہیں، امریکی پابندیوں کے مکمل خاتمے کے بعد ہی ایران جوہری معاہدے کی پاسداری پر واپس آئےگا۔

سرکاری ٹی وی پر خطاب میں آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران کے لیے امریکی وعدے قابل اعتبار نہیں ہیں، ایران نے اوباما دور میں امریکا پر اعتماد کیا، وعدوں کی پاسداری کی لیکن امریکا نے اعتماد توڑا ۔

 آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکی صرف کاغذات میں پابندیاں ختم کرنےکا کہتے ہیں، عملی طور پر ایسا نہیں کرتے، امریکا پابندیاں مکمل ختم کرے ہم اس کی تصدیق کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر حقیقتاً ایسا ہوا تو ایران کو جوہری معاہدےکی پاسداری پر واپس آنے میں کوئی مشکل نہیں ہوگی۔

مزید خبریں :