Geo News
Geo News

Time 21 مارچ ، 2021
پاکستان

مظفر گڑھ:کھیتوں میں بھینس گھسنے پر زمیندار نے بزرگ شہری کو درختوں سے باندھ دیا

مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں، ترجمان پنجاب پولیس،فوٹو: سوشل میڈیا

ضلع مظفر گڑھ کے علاقے رنگ پور میں بھینس کے کھیتوں میں گھسنے پر زمیندار نے 65 سالہ بزرگ شخص کو تشدد کا نشانہ بنا کر درختوں سے باندھ دیا۔

رپورٹ کے مطابق بھینس کے کھیتوں میں گھسنے پر مقامی زمیندار نے اپنی ہی عدالت لگالی ۔

ملزمان نے 65 سالہ بزرگ غلام شبیر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کئی گھنٹوں تک درخت کے ساتھ باندھے رکھا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق  مقامی پولیس نے واقعے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے نامزد ملزم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔