21 مارچ ، 2021
بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے دوسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد وزن کم کرنے کیلئے ورزش شروع کردی۔
گزشتہ دنوں ہی کرینہ کپور نے دوسرے بیٹے کو جنم دیا ہے اور وہ بچے کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں تاہم اب اداکارہ ایک بار پھر انڈسٹری میں واپسی کیلئے کوشاں ہیں۔
رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور نے وزن کم کرنے کیلئے ورزش شروع کردی ہے اور وہ صبح صبح ہی جاگنگ کرتی ہیں۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں اسمارٹ واچ اور جوتے نظر آرہے ہیں جبکہ واچ 5125 قدم چلنے اور 4 کلومیٹر سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کا بتا رہی ہے۔
اس سے قبل بھی کرینہ نے تیمور کی پیدائش کے بعد 6 ماہ میں 16 کلو وزن کم کیا تھا۔