اداکارہ پرینیتی چوپڑا بالی وڈ تک کیسے پہنچیں؟

— فائل فوٹو

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑاکا کہنا ہے کہ وہ بینکر بننا چاہتی تھیں مگر انہیں نوکری نہیں ملی تو وہ ممبئی آگئیں۔

پرینیتی نے 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم 'لیڈیز بمقابلہ رکی بہل' سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا اور ابتدائی طور پر   ان کا تعارف بھارت میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن کے طور پر ہوا تھا۔

چند سال قبل ایک انٹرویو میں پرینیتی سے جب سوال کیا گیا کہ کیا پریانکا چوپڑا ان کی 'رول ماڈل ' ہیں تو اس پر انہوں نے کہاکہ 'میرا کوئی رول ماڈل نہیں ہے، دراصل کوئی بھی اداکارہ میری رول ماڈل نہیں ہے'۔

پرینیتی کا 2012 کا یہ انٹرویو اب ایک مرتبہ پھر سے منظر عام پر آیا ہے اور خوب وائرل بھی ہو رہا ہے۔

اس میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس پیشے میں آپ کا مقصد کسی دوسرے شخص کی طرح کیریئر بنانا نہیں ہے، انسان مختلف چیزوں کے لیے مختلف لوگوں سے متاثر ہو سکتا ہے، ہاں جب مجھے کچھ کرنا ہوتا ہے تو میں ان کو فون کرتی ہوں اور وہ ہمیشہ میری مدد کرتی ہیں۔

اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی فلم 'سائنا' 26 مارچ کو ریلیز ہو رہی ہے ۔ حال ہی میں ان کی فلم 'سندیپ اور پنکی فرار' بھی ریلیز ہوئی ہے جس میں پرینیتی کے علاوہ ارجن کپور بھی مرکزی کردار میں ہیں۔

پرینیتی نے وائر ل انٹرویو میں بتایا کہ وہ بینکر بننا چاہتی تھیں اور اس کے لیے انہوں نے لندن سے تعلیم بھی حاصل کی لیکن جب نوکری نہیں ملی تو ممبئی آنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

پرینیتی کےمطابق وہ ممبئی بھی اس لیے آئیں کیونکہ دہلی کا ٹکٹ مہنگا تھا۔

مزید خبریں :